پی ڈی ایم کو شام پانچ بجے تک احتجاج ختم کرنا ہے، خلاف ورزی پر ایکشن ہوگا : شیخ رشید

وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ امید ہے پی ڈی ایم قیادت معاہدے کی پاسداری کرے گی، ریڈ زون میں سفارتی یا سرکاری عمارت کو نقصان پہنچایا گیا تو سخت کارروائی ہوگی، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں ، کسی کو سرکاری عمارات کی طرف نہیں جانے دیا جائے گا، مظاہرین کی مکمل مانیڑنگ کی جائے گی۔ شیخ رشیدنے کہا کہاساتذہ آئیں بچے نہ آئیں قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اور نعرے لگائیں، ہم نے کہا ہے مدرسے کے بچے ساتھ لیکر نہ نکلیں ۔ ان کا کہناتھا کہ مولانا بچوں کو لیکر آتے ہیں تو ہم مدرسوں کو رجسٹرڈ کریں گے۔ وفاق وزیر نے کہا کہقانون ہاتھ میں لیں گے تو کڑا قانون حرکت میں آئے گا ، ہم کھلے دل کے لوگ ہیں ریڈ زون میں اجازت دی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ سیاسی اختلاف ہو الگ بات ہے ہم مذہبی ٹکراو نہیں چاہتے