پی ڈی ایم کاآج الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ، سیکورٹی کے سخت انتظامات

تفصیلات کے مطابق حزب اختلاف کی بڑی اتحادی جماعتوں کا اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) تحریک انصاف کے خلاف گزشتہ کئی برسوں سے جاری فارن فنڈنگ کیس کے جلد فیصلے کے لیے آج اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاج کررہی ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے الیکشن کمیشن کے باہر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے۔احتجاج کی سربراہی پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے جب کہ احتجاج میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی قیادت راجا پرویز اشرف کریں گے۔