پی ایس ایل 6 میں مخصوص تعداد میں شائقین کو اجازت دیئے جانے کا امکان
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے این سی او سی سے اجازت مانگ لی، تاہم حتمی فیصلہ این سی او سی کی ہدایت کی روشنی میں کیا جائے گا ۔ تاہم تمام فینز کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، تعداد مخصوص ہوگی اور اجازت ملنے کی صورت مین کورونا پالیسیز پر سختی سے عمل در آمد ہوگا ۔ ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ فینز کے بغیر لیگ کچھ نہیں، پی ایس ایل متاثر ہوسکتی ہے، جبکہ فینز کو اجازت نہ ملی تو مارکیٹنگ کا شعبہ بھی متاثر ہوگا، پی سی بی نے پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹس کے لیے نجی کوریئر کمپنی سے بھی رابطہ کرلیا۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے میچز 20 فروری سے 22 مارچ تک جاری رہیں گے ۔ پاکستان سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن آئندہ ماہ 20 فروری سے شروع ہو گا اور 22 مارچ تک جاری رہے گا۔ لیگ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ اگلے روز ایونٹ میں2 میچز کھیلے جائیں گے۔ 30 روزہ ٹورنامنٹ کا فائنل22مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلاجائے گا۔