پُرامن احتجاج کرنیوالوں کو نہ روکا جائے، وزیراعظم کی شیخ رشید کوہدایت

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو ہدایت کی ہے کہ پُرامن احتجاج کرنیوالوں کو نہ روکا جائے، اپوزیشن جماعتیں آج الیکشن کمیشن کے باہراحتجاج کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پی ڈی ایم کےاحتجاج پر بات چیت کی گئی اور وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کوسیکیورٹی سےمتعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل ہے۔ وزیراعظم نے شیخ رشید کو ہدایت کی کہ پُرامن احتجاج کرنیوالوں کو نہ روکا جائے۔ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کے ہمراہ کنٹرول روم کا دورہ کیا اور کنٹرول روم میں سہولتوں کا جائزہ لیتے ہوئے صورتحال خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا۔