محکمہ اینٹی کرپشن کا بڑا فیصلہ
لاہور: شہری بلڈنگ اتھارٹی(ایل ڈی اے) سے متعلق عوامی شکایات پر ڈائریکٹرجنرل(ڈی جی) اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے اسپیشل ونگ قائم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور بلڈنگ اتھارٹی کے حوالے سے شکایات کے لیے ہیڈکوارٹر میں اسپیشل ونگ قائم کردیا گیا ہے، تمام شکایات ہیڈکوارٹرز آفس میں ریفر کی جائیں گی۔ گوہر نفیس نے بتایا کہ بلیک میلنگ کلچر کو ختم کرنے کے لیے ایل ڈی اے اسپیشل ونگ قائم کیا گیا، عوام کو جلد ازجلد ریلیف دینا ترجیح ہے، کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کو ہر گزبرداشت نہیں کریں گے