مقبوضہ بیت المقدس :اسرائیلی پولیس کی کارروائیاں، 4فلسطینی گرفتار
اسرائیلی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے میاں بیوی سمیت 4فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس فورس نے مقبوضہ بیت المقدس میں 49 سالہ محمد مشاھرا اور اسکی 42 سالہ بیوی ختام کو جبل المکبر میں اسکے گھر میں توڑ پھوڑ کے بعد گرفتار کر لیا۔محمد اسیر فلسطینی فھمیی مشاھرا کا بھائی ہے جو صہیونی جیلوں میں عمر قید کی متعدد سزائیں کاٹ رہے ہیں۔صہیونی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے ایک اور شہری 20 سالہ علا ابو نجیب کو پرانے شہر میں الواد گلی میں اسکے خاندانی گھر پر ہلہ بولنے کے بعد گرفتار کیا۔اس سے قبل صبح سویرے اسرائیلی فوجیوں نے بیت لحم شہر میں گھر پر دھاوا بولنے اور تلاشی لینے کے بعد ایک فلسطینی نوجوان کو گرفتارکرلیا۔جس کی شناخت جبرا ماتیوس کے نام سے ہوئی۔