شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خبر
پاکستان سپر لیگ میں شایقین کرکٹ کو میچ دیکھنے کی اجازت دینے کے لیے غور شروع کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر ہے کہ پی ایس ایل میں شائقین کرکٹ کو میچ دیکھنے کی اجازت دینے کے لیے غور شروع کر دیا گیا ہے جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاملے پر این سی او سی سے رابطہ کیا ہے۔ این سی او سی ذرائع کا کہنا ہے کہ فروری کے پہلے ہفتے میں کرونا صورت حال کا جائزہ لے کر جواب دیں گے۔ اجازت ملنے کی صورت میں محدود تعداد میں شائقین اسٹیڈیم میں میچز سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ لاہور میں 12 ہزار اور کراچی میں 14 ہزار شائقین ہر میچ دیکھ سکیں گے۔ پی سی بی نے سال 2021 کے لئے ٹکٹوں کے لیے ٹینڈر نوٹس جاری کردیا