جنرل (ر) بلال اکبر سعودی عرب میں پاکستانی سفیر مقرر
وفاقی حکومت نے سعودی عرب میں اپنا سفیر تبدیل کرکے جنرل(ر) بلال اکبر کو نیا سفیر مقرر کیا ہے جبکہ اس سے قبل راجہ علی اعجاز گزشتہ دو سال تک سعودی عرب میں سفیر کیخدمات سرانجام دیتے رہے ہیں، اب سعودی عرب اور پاکستان دونوں کے سفیروں کا پس منظر فوج سے ہے۔ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید ال مالکی کا تعلق سعودی نیوی سے ہے،سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سفرا کا تقرر دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات کا مظہر ہے، اب سفارتکاری کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی، فوجی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے