وادی کالام میں فور بائی فور جیپ ریس کا انعقاد
وادی کالام میں گیارہ ہزار فٹ کی بلندی پر فور بائی فور جیپ ریس کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں پورے ملک سے ستر ریسرز نے حصہ لیا خطرناک ٹریک پر گاڑیوں کی ریس سے سیاح خوب لطف اندوز ہوئے۔ سوات کی حسین وادی کالام سے بارہ کلو میٹر آگے پلوگا کے مقام پر فر نٹیر فور بائی فور جیپ ریس کا انعقاد کیا گیا ریس میں پہلی بار برف کے ساتھ ساتھ دریائے سوات کو بھی عبور کرنے کو شامل کیا گیا۔ کئی گاڑیاں دریا میں پھنس اور کئی دریا کو چیرتی ہوئی نکل گئیں اس موقع پر سیاحوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جو سرد موسم برف اور جیپ ریس سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔ کالام کے ملک امیر نے ایک منٹ چھ سینڈ میں ٹریک عبور کر کے جیت اپنے نام کی جبکہ اسلام آباد کی ریسر زویہ نے جیت کو اپنے نام کیا فور بائی فور کلب کے صدر بابر خان نے میڈیا کو بتایا کہ جیپ ریس کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے آخر میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعا مات تقسیم کئے گئے