رواں سال امتحانات مئی میں لیے جائیں گے اور کوئی بچہ پرموٹ نہیں ہوگا
لاہور : وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ پرائمری مڈل اور یونیورسٹیزکھولنےجارہے ہیں، رواں سال امتحانات مئی میں لیے جائیں گے اور کوئی بچہ پرموٹ نہیں ہوگا ، جب تک امتحان پاس نہ کرلے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونامیں پہلے6ماہ اسکول بندرہےپھرپونے2ماہ بندرہے، پرائمری مڈل اور یونیورسٹیزکھولنےجارہےہیں، اسکول کھولنےکامقصدایجوکیشن نقصان کوپورا کرنا ہے، اس بارکوئی بچہ پرموٹ نہیں ہوگاجب تک امتحان پاس نہ کرلے۔ مرادراس کا کہنا تھا کہ چھٹیوں کےہوم ورک اورایم سی کیوزپراپ گریڈکررہےہیں، ہم نےبچوں کیلئے اسپیشل ورک شیٹ بنائی ہے اور اسکولز کوایس اوپیزبتائے ، اسکولوں کوڈس انفیکٹ کرایاٹیچرزکوٹریننگ دیں ، جو بہت ضروری تھے۔ وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ کوئی بھی بچہ ماسک کےبغیراسکول نہیں آئےگا، 50فیصدبچےایک دن باقی دوسرےدن آئیں گے، سب سےزیادہ اہم ایس اوپیز پرعمل درآمدکراناتھا، اٹک کے اسکولوں میں چھاپہ مارا،دیکھاایس اوپیزفالوہورہی تھیں، جتنی سختی سےایس اوپیزپرعمل کرایاکہیں اور شاید نہ ہوا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کےتدریسی نقصان کےباعث ٹی وی پرتعلیم اسکول شروع کیا، پرائیویٹ اسکول کی رجسٹریشن پہلی بارآن لائن کی گئیں اور پچھلےسال والدین کوریلیف دینے کیلئے فیسزمیں20فیصد ڈسکاؤنٹ دیا، پنجاب میں 70فیصداسکول 5ہزار سے کم فیس والے ہیں، 70فیصد5ہزارسے کم فیس کی وجہ سےاس بار ڈسکاؤنٹ نہیں دیا، والدین سےدرخواست ہےبچوں کی فیسزجمع کرائیں۔