سنگاپور، قرنطینہ توڑ کر منگیتر سے ملنے پر برطانوی شہری کو 6 ماہ کی جیل
سنگاپور میں قرنطینہ توڑنے پر برطانوی شہری کو 6 ماہ کی جیل ہو گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سنگاپور میں موجود 52 سالہ برطانوی سیاح ایک ہوٹل میں 14 روز کے لیے قرنطینہ گزار رہے تھے کہ اس دوران وہ اپنی منگیتر سے ملنے کے لیے ہوٹل سے باہر نکل گئے۔
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر برطانوی شہری کو 6 ماہ کے لیے جیل میں ڈال دیا گیا۔