عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی
لاہور (کامرس رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت 10ڈالر اضافے کے بعد پاکستان میں بھی ایک تولہ سونے کی قیمت300 روپے بڑھ گئی۔جیولرز کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 300روپے کے اضافے سے 112850روپے ہو گئی ،دس گرام سونا 24قیراط257روپے کے اضافے سے 96750روپے کا ہو گیا جبکہ10گرام 22 قیراط سونے کی قیمت88688روپے ہو گئی ۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں10ڈالر کے اضافے سے 1844ڈالر ہوگئی ہے۔