کراچی :اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد تیزی کا رجحان
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو اتار چڑھائو کے بعد تیزی کا رجحان غالب آگیا اورکے ایس ای 100انڈیکس 176.55پوائنٹس کے اضافے سے45903.23پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیااور49.41فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کے سرمائے میں 37ارب45کروڑ54لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاتاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیرکی نسبت 9.53فیصدکم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کونئی سرمایہ کاری کے لحاظ سے تذبذب کا شکار نظر آئے جس کے نتیجے میں وقفے وقفے سے حصص خرید وفروخت کا سلسلہ جاری رہا اور دوران ٹریڈنگ ٹریڈنگ اتار چڑھاو کے باعث کے ایس ای100انڈیکس45982پوائنٹس کی بلند اور45596پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا لیکن تیزی کا رجحان آخر غالب رہااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 176.55پوائنٹس کے اضافے سے45903.23پوائنٹس پر بند ہوا۔،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس132.91پوائنٹس کے اضافے سے19152.66پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس102.91پوائنٹس کے اضافے سے31811.74پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔مجموعی طور پر425کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے 196کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ,210میں کمی اور 19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت82کھرب63ارب90کروڑ64لاکھ روپے سے بڑھ کر83کھرب1ارب36کروڑ18لاکھ روپے ہوگئی ۔