منی بجٹ ،بجلی پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آئی ایم ایف کا پاکستان کو گرین سگنل

اسلام آباد:آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے چھٹے اقتصادی جائزے کی منظوری دینے کے معاملے پر ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب کرلیا، پاکستان کا 6 ارب ڈالر کا توسیعی فنڈ پروگرام بحال ہونے اور ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط ملنے کے واضح امکانات ہیں۔وزارت خزانہ کے مطابق حکومت پاکستان کی طرف سے قرض کے پروگرام کی بحالی کیلئے پیشگی شرائط پوری کیے جانے کے بعد آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 28 جنوری کو طلب کیا گیا ہے جس میں چھٹے معاشی جائزے کی منظوری متوقع ہے۔اجلاس میں اپریل 2021 سے تعطل کا شکار 6 ارب ڈالر کا قرض پروگرام بحال ہونے سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط ملنے کے امکانات ہیں۔