وزیر اعلی پنجاب کا کاہنہ میں 4افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کاہنہ کے علاقے میں ایک ہی خاندان کے 4افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس، سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔ قتل میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے افسوس ناک واقعہ پر کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔ مقتولین کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔