سانحہ مری: افسران واٹس ایپ پر چلتے رہے، کمشنر، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر ,محکمہ جنگلات اور ریسکیو ,ہائی وے ذمہ دار قرار

سانحہ مری کی تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیش کردی ہے۔سانحہ مری کی تحقیقاتی رپورٹ کے مندرجات کے مطابق تمام متعلقہ محکمو ں کی غفلت ثابت ہوئی ہے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ افسران واٹس ایپ پر چلتے رہے اور صورتحال کو سمجھ ہی نہ سکے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افسران نے صورتحال کوسنجیدہ لیا نہ کسی پلان پرعمل کیا جبکہ کئی افسران نے واٹس ایپ میسج بھی تاخیر سے دیکھے۔رپورٹ میں کمشنر، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر سب کو غفلت کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سی پی او، سی ٹی او بھی ذمے داری پوری کرنے میں ناکام رہے جبکہ محکمہ جنگلات اور ریسکیو 1122 کا مقامی آفس بھی ڈلیور نہ کرسکا اور ہائی وے محکمہ بھی ذمےداری ادا کرنے میں ناکام رہا۔