اسلام آباد: ان ڈور عوامی اجتماع پر 24 جنوری سے مکمل پابندی عائد

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے ان ڈور عوامی اجتماع پر 24 جنوری سے مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس سلسلے میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد کی انتظامیہ نے این سی او سی کی جانب سے اعلان کردہ فیصلوں کے تحت ایس او پیز جاری کردیے ہیں۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت آوٹ ڈوراجتماع میں مکمل ویکسی نیشن والے 300 افراد کے شرکت کی اجازت ہو گی جب کہ اسلام آباد میں ان ڈور شادیوں پر 24 جنوری سے مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔