حکومت نے ملک کوجہاں پہنچا دیا ہےوہاں سے نکالنا اب کوئی آسان کام نہیں ہو گا۔ شیخ رشید احمد

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امید ہے سپریم کورٹ سے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے گا اور آئندہ حکومت میں ان کا کلیدی کردار ہو گا عالمی بینک نے پاکستان کے لئے 1.1 ارب ڈالر کا قرضہ روک دیا لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ایل سی کھل نہیں رہی پورٹ سے مال چھوٹ نہیں رہا غریب آٹے کے تھیلے کیلئے مر رہا ہے ملک ٹیکنیکی ڈیفالٹ، آئی ایم ایف کھٹائی میں، غریب کیلئے تکلیف اور اپنے کینسر میں ریلیف ہے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان نے ساری پارٹیوں کو چاروں شانے چت کردیا ہے حکومت نے ملک کو جہاں پہنچا دیا ہے وہاں سے نکالنا اب کوئی آسان کام نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ مارچ اپریل تک حالات اتنے سنگین ہو جائیں گے کہ اپنے حق کیلئے لوگ سڑکوں پر ہوں گے صرف جلد الیکشن ہی ان سب کا واحد حل ہے.