مویشیوں کے گوبر سے چلنے والا ٹریکٹر تیار
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں گائے بھینسوں کے گوبر سے بائیو ایندھن بنایا جا رہا ہے لیکن اب ہالینڈ کی ایک کمپنی نے بائیو ایندھن سے چلنے والا ٹریکٹر بھی متعارف کرا دیا۔ میتھین گیس سے چلنے والے ٹریکٹر کو “ٹی سیون” کا نام دیا گیا ہے اور اسے “نیو ہالینڈ ایگریکلچر” اور برطانوی کمپنی بینامان نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔مذکورہ ٹریکٹر میں براہ راست گوبر نہیں ڈالا جاتا بلکہ گوبر سے بننے والی گیس کو صاف کر کے ایل این جی کی شکل دی جاتی ہے جسے خاص ٹینکیوں میں جمع کیا جائے گا اور پھر اسے خاص انجن والے ٹریکٹروں اور گاڑیوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔