پاکستان اور روس کے درمیان مذاکرات

پاکستان اور روس کے درمیان وزرا کی سطح پر مذاکرات کل ہوں گے۔ مذاکرات کے آخری روز پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کی تعمیر پر بات ہو گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں گیس کی ٹرانسپورٹیشن کے معاملے پر بھی بات چیت ہو گی۔ مذاکرات میں تیل اور تیل کی مصنوعات کی پاکستان کو درآمد پر مذاکرات ہوں گے۔