ورلڈکپ فائنل کو ڈیڑھ ارب افراد نے لائیو دیکھا، فیفا

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے اعلان کیا ہے کہ قطر میں کھیلے گئے ورلڈکپ فائنل کو ڈیڑھ ارب افراد نے دیکھا۔ فیفا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 18 دسمبر کو شیڈول قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں ارجنٹینا اور فرانس کے درمیان فائنل 88 ہزار 966 افراد نے دیکھا جبکہ دنیا بھر سے ڈیڑھ ارب افراد نے لائیو سٹریمنگ اور ٹی وی کے ذریعے میچ دیکھا۔ قطر میں ہونیوالے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران سٹیڈیم میں34 لاکھ افراد نے دیکھا، سال 2018 کے اندر یہ تعداد 3 ملین ہے، اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 172 گولز ہوئے جس نے 1998 اور 2014 میں گولز کی تعداد 171 تھی۔