قندیل بلوچ قتل کیس میں اہم پیشرفت، قریبی عزیز گرفتار
قندیل بلوچ کے قتل میں پولیس کو اہم پیشرفت حاصل ہوئی ہے۔ پولیس نے قندیل بلوچ کے قریبی عزیز کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔معروف ماڈل اور سیلفی کوئن کے نام سے مشہور قندیل بلوچ کے قتل کیس میں ملتان پولیس نے اہم پیشرفت کا دعوی کیا ہے۔ پولیس نے قندیل بلوچ کے قریبی رشتہ دار اور مبینہ قاتل کے انتہائی قریبی دوست ظفر کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ظفر کا ملزم وسیم سے قریبی تعلق تھا جس کے تحت اسے حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس نے ظفر سے قتل سے متعلق تفتیش شروع کردی ہے۔