وادی جنت نظیر کشمیر میں بھارتی ظلم کیخلاف چین نے ایک بار پھرآواز بلند کرتے ہوئے بھارت کو کشمیر میں درندگی سےباز رہنے کی تنبیہہ کی ہے
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی ہلاکتوں پر تشویش ہے، مسئلہ کشمیر پر چین کا مؤقف ہمیشہ اصولی رہا ہے۔ وادی میں ہونے والی جھڑپوں کا معقول حل نکالا جائے، چین کو امید ہے کہ فریقین مسئلے کو پر امن طور پر حل کریں گے۔ انسانی جانوں کا ضیاع کسی صورت قابل قبول نہیں ،،مسئلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیا کے امن کی کنجی ہے ،،مقبوضہ وادی میں بھارتی کارروائیوں سے اب تک پچاس افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ کم ازکم پندرہ سو افراد شدید زخمی ہیں،،وادی جنت نظیر میں بارہ روز سے کرفیو نافذ ہے جس سے اشیائے خور ونوش کی شدید قلت ہو چلی ہے