بیرسٹر اویس علی شاہ بہادر جج کے بہادر بیٹے ہیں، حکومت سندھ ججوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے: فاروق ایچ نائیک
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے اویس شاہ کی بازیابی پر فاروق ایچ نائیک نے جسٹس سجاد علی شاہ سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ بیرسٹر اویس شاہ بہادر جج کے بہادر بیٹے ہیں۔ سندھ حکومت ججوں کی سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتطامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ پر مشکل وقت کے دوران تمام ججوں نے تحمل مزاجی مظاہرہ کیااویس علی شاہ کی بازیابی پر جسٹس مشیرعالم ، جسٹس مقبول باقر اور جسٹس خلجی عارف نے چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سجاد علی شاہ کو ان کے گھر جا کر مبارک باد دی۔ اس موقع پر وائس چیئرمین سندھ بار کونسل بیرسٹر صلاح الدین احمد کا کہنا تھا کہ اویس شاہ کے اغواء میں ملوث ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ اویس علی شاہ کی بازیابی پر جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو اپنی اہلیہ کے ہمراہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے گھر گئے اور انہیں بیٹے کی بازیابی پرمبارکباد دی۔