قائم علی شاہ کی جانب سے دئیے گئے الٹی میٹم کا آج پہلا روز ہے،چرا اٹھانے اور نالوں کی صفائی کرنے والوں کا کوئی نام و نشان نہیں
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے ضعلی انتظامیہ کو شہر کی صفائی کے لئے تین روز کا الٹی میٹم دیا گیا ہے، صفائی نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔ لیکن سائیں سرکار کی طرح ضعلی انتظامہ بھی سائیں نکلی۔ الٹی میٹم کے پہلے روز تاحال شہر میں کچرا اٹھانے کے لئے کام کا آغاز نہیں کیا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کچرے کے ڈھیر جوں کے توں موجود ہیں۔کراچی شہر کے چھ اضلاع شرقی ،غربی ،جنوبی ،وسطی ،ملیر اور کورنگی کے پوش علاقوں گلستان جوہر ،گلشن اقبال ،یونیورسٹی روڈ ،شاہراہ فیصل ،،کشمیر روڈ، طارق روڈ سمیت دیگر علاقوں میں کچرے کے ڈھیر لگے ہیں۔ جبکہ شہر کے تیس بڑے نالوں کی صفائی بھی تاحال مکمل نہیں ہوسکی ہے، شہر میں کچرے سے اٹھنے والے تعفن سے وبائی امراض پھیلنے کا اندیشہ بھی بڑھ گیا ہے لیکن الٹی میٹم کے باجود صورتحال ویسی کی ویسی ہے۔