جہاں خطرہ محسوس ہوا وہ ایٹمی حملے کی اجازت دینے میں ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کرینگی: وزیر اعظم تھریسا

برطانوی پالیمنٹ کے دارالعوام نے جوہری ہتھیاروں کی بحالی کیلیے چالیس ارب ڈالر کا بل مںظور کر لیا ،،سوال جواب کے طویل سیشن کے بعد ووٹنگ ہوئی تو سکاٹش نیشنل پارٹی کے سوا تمام اراکین نے جوہری ذخیرے کی بحالی کے حق میں ووٹ دیا ،،اس موقع پر جب تھریسا مے سے سوا ل کیا گیا کہ کیا وہ برطانیہ کو درپیش خطرے کے پیش نظر جوہری حملے کی منظوری دے دینگی تو تھریسا نے ایک لمحہ ضائع کیے اور ہچکچائے بغیر کہا "ہاں "،برطانوی دارالعوام میں جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے پانچ مختلف تجاویز پر بحث کی گئی جن میں ایک تجویز جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کی بھی تھی جسے مسترد کرتے ہوئے دنیا کی مہذب ترین پارلیمنٹ نے زمین ،فضا اور پانی سے دشمن پر جوہری حملے کی اجازت دیتے ہوئے چالیس ارب ڈالر کا بل مظور کر لیا