بالی وڈ اداکارہ جیکوین فرنینڈس کو سوشل میڈیا کی جانب سے سپیشل ٹوکن کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے
بالی وڈ اداکارہ جیکوین فرنینڈس کو سوشل میڈیا کی جانب سے سپیشل ٹوکن کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق جیکوین فرنینڈس سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ متحرک شخصیت ہیں ،وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی تصاویر ،فٹنس گول اور مختلف قسم کی چیزیں شئیر کرتی رہتی ہیں، اداکارہ کی انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 20 ملین سے بھی تجاوز کر گئی، جس پر سوشل میڈیا برینڈ کی جانب سے سپیشل ٹوکن کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔