برطانیہ میں وزیر اعظم ٹریسا مئے کے قتل کی سازش میں20 سالہ نوجوان مجرم قرار
برطانیہ میں ایک عدالت 20 سالہ نوجوان کو وزیر اعظم ٹریسا مئے کو قتل کی سازش کا مجرم قرار دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا ذرا ئع کے مطا بق شمالی لندن کی اولڈ بیلی عدالت نے گزشتہ روز نعیم الرحمن نامی اس نوجوان کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کا مجرم قرار دیا۔ پولیس کے مطابق نعیم الرحمن نے لندن میں وزیر اعظم ٹریسا مئے کی سرکاری رہائش 10، ڈانگ اسٹریٹ کے گیٹ کو آئی ای ڈی بم سے اڑانے کا منصوبہ بنایا تھا۔