امریکہ کی ایک عدالت نے جاسوسی کی ملزمہ روسی خاتون ماریا بوٹینا کو جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے
امریکہ کی ایک عدالت نے جاسوسی کی ملزمہ روسی خاتون ماریا بوٹینا کو جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا ذرا ئع کے مطابق اتوارکو امریکہ میں رہنے والی 29 سالہ روسی خاتون ماریا بوٹینا کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا،ماریا پر امریکی شہریوں کے ساتھ تعلقات قائم کرکے کر روسی حکومت کے ایجنٹ کے طور پر کام کرنے اور سیاسی گروپوں میں دراندازی کی سازش رچنے کے الزام ہیں۔
کولمبیا کے ڈسٹرکٹ کورٹ میں گزشتہ روز اس معاملے کی سماعت کے دوران استغاثہ نے ماریا پر روس کے لئے امریکہ میں جاسوسی کرنے کے الزام لگائے اور اس کی ایک تصویر بھی عدالت کے سامنے پیش کیا. تصویر میں ماریا ایک ریسٹورنٹ میں ایک روسی جاسوس سے ملاقات کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہے۔