مصر کی پارلیمان نے پاپولر سوشل میڈیا اکائونٹس کو ریگولیٹ کرنے کی خاطر ایک متنازعہ قانون منظور کر لیا
مصر کی پارلیمان نے مشہور سوشل میڈیا اکائونٹس کو ریگولیٹ کرنے کے لئے ایک متنازعہ قانون منظور کر لیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اس قانون کا مقصد جعلی خبروںکے پھیلاو کو روکنا ہے۔ اس قانون کے تحت پانچ ہزار سے زائد فالوورز پر مشتمل ایسے کسی بھی سوشل میڈیا اکاو¿نٹ کو منجمد کیا جا سکے گا، جس نے جعلی خبر کو پھیلانے کی کوشش کی ہو۔ مصری صدر کی حتمی منظوری کے بعد اس قانون پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ ناقدین کو خدشہ ہے کہ اس قانون کی آڑ میں آزادی رائے پر پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔