سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر برطانیہ میں نوجوانوں کےلئے کرکٹ اکیڈمی قائم کریں گے۔
سابق بھارتی شہرت یافتہ کرکٹر سچن ٹنڈولکر انگلش کاونٹی مڈل سیکس کے تعاون سے برطانیہ میں نوجوان بوائز اور گرلز کھلاڑیوں کےلئے ایک کرکٹ ٹریننگ اکیڈمی قائم کریں گے۔ اس تربیتی ادارے کا نام ٹنڈولکر مڈل سیکس گلوبل اکیڈمی ہوگا۔ سچن ٹنڈولکر اور مڈل سیکس کاونٹی کی انتظامیہ کی طرف سے مشترکہ طور پر ٹنڈولکر مڈل سیکس گلوبل اکیڈمی (ٹی ویم جی اے) کے قیام کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا۔ اس اکیڈمی میں 9 سے لے کر 14 برس تک کی عمر کے بوائز اور گرلز کھلاڑیوں کو کرکٹ کی عملی اور نصابی تعلیم و تربیت دی جائے گی۔