نواز شریف سے ملاقات کے لیے گورنر سندھ محمد زبیر سمیت لیگی رہنما اور کارکنان اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں
نواز شریف سے ملاقات کے لیے گورنر سندھ محمد زبیر سمیت لیگی رہنما اور کارکنان اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں آج قیدیوں سےملاقات کا دن ہے جس کے پیش نظر سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ شریف خاندان کے 17 جب کہ 23 (ن) لیگی رہنما ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ جیل ذرائع کے مطابق لیگی رہنما آصف کرمانی، جاوید ہاشمی، پرویز رشید، ایاز صادق، سابق گورنر خیبرپختونخوا اور 11 لیگی وکلاء بھی ملاقاتیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔