غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین میں سے 8لاکھ 78 ہزار مہاجرین کو نادرا کے تعاون سے رجسٹرڈ کر لیا
پاکستان میں قیام پذیر غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین میں سے 8لاکھ 78 ہزار مہاجرین کو نادرا کے تعاون سے رجسٹرڈ کر لیا گیا ہے جن میں سے 3لاکھ 25 ہزار کو افغان نیشنلٹی کارڈ جاری کردیئے گئے ہیں۔ وزارت سیفران کے حکم نامہ کے مطابق پاکستان میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو وزارت سیفران نے نادرا کے تعاون سے رجسٹرڈ کیا۔ رجسٹریشن کے مرحلے میں پاکستان میں افغانستان کے سفارتخانہ کے حکام بھی اپنے باشندوں کی نشاندہی کرکے رجسٹریشن کے عمل میں مصروف عمل رہے ہیں ۔ حکام کے مطابق نادرا نے اب تک تین لاکھ 25ہزار افغان مہاجرین کو افغان شہریت کے کارڈ جاری کئے ہیں ۔ حکام کے مطابق غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن اگست 2017ءسے فروری 2018ءتک جاری رہی، اس دوران وزارت سیفران بذریعہ میڈیا غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو رجسٹریشن کرانے کے حوالے سے آگاہ کرتی رہی ہے۔