سوشل میڈیا سے متعلق مصر میں متنازعہ قانون منظور
مصر کی پارلیمان نے مشہور سوشل میڈیا اکاونٹس کو ریگولیٹ کرنے کے لئے ایک متنازعہ قانون منظور کر لیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اس قانون کا مقصد جعلی خبروںکے پھیلاو کو روکنا ہے۔ اس قانون کے تحت پانچ ہزار سے زائد فالوورز پر مشتمل ایسے کسی بھی سوشل میڈیا اکاونٹ کو منجمد کیا جا سکے گا، جس نے جعلی خبر کو پھیلانے کی کوشش کی ہو۔ مصری صدر کی حتمی منظوری کے بعد اس قانون پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ ناقدین کو خدشہ ہے کہ اس قانون کی آڑ میں آزادی رائے پر پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔