نواز شریف اور مریم نواز کو بڑی سہولت سے محروم کر دیا
ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر جیل میں ہونے کے باعث اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کرسکیں گے۔میاں نوازشریف، مریم نوازاور کیپٹن (ر) صفدراپنی پارٹی کے امیدواروں کوجیل میں ہونے کے باعث ووٹ نہیں دے سکیں گے۔الیکشن کمیشن نے قیدیوں کے حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے بیلٹ پیپرز منگوانے کے لیے پہلے 5 جولائی اور بعد میں 10 جولائی کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ نواز شریف، مریم نواز اورکیپٹن صفدر جاری کی جانے والی ڈیڈ لائن کے بعد جیل میں آئے ہیں لہٰذا وہ تینوں اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کرسکیں گے۔