لاہور میں ٹریفک کے مسائل کے حوالے سے محکمہ ایکسائز اورسیف سٹیز اتھارٹی کا مشترکہ فیصلہ
لاہور میں ٹریفک کے مسائل کے حوالے سے محکمہ ایکسائز اورسیف سٹیز اتھارٹی کا مشترکہ فیصلہ
شہر میں جلد الیکٹرانک چالان جاری کیے جائیں گے:چیف آپریٹنگ آفیسرسیف سٹیزاتھارٹی, چند دنوں میں نئی نمبر پلیٹس جاری کی جائیں گی؛ پرانی پلیٹس قابل استعمال رہیں گی:سیکرٹری ایکسائز پنجاب
دونوں فیصلے سیف سٹیز اتھارٹی میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیے گئے
اجلاس میں سیکرٹری ایکسائز وٹیکسیشن بابر شفیع ،ڈی جی ایکسائزمسعود الحق شریک, چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے اتھارٹی کے الیکٹرانک چالان کے نظام بارے بریفنگ دی, سیف سٹیز اتھارٹی کی ٹیم ہر ماہ شہر میں ٹریفک قوانین کی لاکھوں خلاف ورزیاں ریکارڈ کر رہی ہے
سیف سٹیز اتھارٹی کے تحت شہر میں جعلی نمبر پلیٹ کی حامل اور مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل زوروشور سے جاری ہے, شہر میں سب سے زیادہ ٹریفک سگنل اور سپیڈ لِمٹس قوانین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے: بریفنگ
سیف سٹیز اتھارٹی کا الیکٹرانک ٹکٹنگ سینٹر اور ٹریفک ٹیم عمدہ کام کر رہی ہے, جدید نمبر پلیٹس کے اجراء سے جرائم میں کمی اور ٹریفک قوانین کی پاسداری ہو گی: سیکرٹری ایکسائز پنجاب