نگران وزیراعظم ناصرالملک سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات
نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے ملاقات کی، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، انتخابات کے انتظامات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نگران وزیراعظم اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔۔۔ حسن عسکری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں، متعلقہ محکمے اور ادارے پیشہ ورانہ انداز میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں، منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہم سب کی مشترکہ اور قومی ذمہ داری ہے، ٹیم ورک کے ذریعے اس اہم قومی ذمہ داری کو پورا کرنے میں کامیاب ہوں گے۔