آصف زرداری اور نواز شریف مک مکا کرکے کام چلاتے رہے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان
لاہور میں تاجروں سے خطاب میں عمران خان کاکہناتھا،،کہ ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے،،ڈالر ایک سو اٹھائیس روپے کا ہو گیا ہے،،آصف زرداری کے دور میں آنے والی تباہی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے،،انہوں نے کہا،، کہ ترقی اشتہاروں سے نہیں،،بلکہ گورننس سے آتی ہے،،تاجر کیمونٹی نے ہمیشہ مسلم لیگ نون کا ساتھ دیا،،لیکن اب ایسا نہیں ہونا چاہیے،، اسحاق ڈار کے بیٹے ارب پتی ہیں،،پیسے کا پوچھا جائے تو جواب ملتا ہے،،کہ وہ پاکستانی نہیں ہیں،چیئرمین تحریک انصاف کاکہناتھا،،کہ کوئی لیڈر شپ ملک کے لیے اس وقت تک کام نہیں کر سکتی جب تک ان کے اثاثے پاکستان میں نہ ہوں،، آصف زرداری اور نواز شریف مک مکا کر کام چلاتے رہے،،کپتان نے مزید کہا،،کہ گزشتہ سال پاکستان میں صرف ڈھائی ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی،،اقتدار میں آکر سیلز ٹیکس کی شرح کم کریں گے