الیکشن کمیشن نے نازیبا الفاز کے استمال سے متعلق سماعت میں عمران خان کے وکیل بابر اعوان کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا
عمران خان کیجانب سے الیکشن مہم کے دوران غیر اخلاقی زبان کے استعمال سے متعلق سماعت الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کی۔ سماعت کے آغاز پر ممبر الطاف ابراہیم قریشی کا بابر اعوان سے مکالمے میں کہا کہ آپ نے ڈریسنگ روم بنایا ہوا ہے جس پر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ جناب باہر بہت گرمی ہے۔ کل عمران خان کی رہائش گاہ پر نوٹس موصول ہوا تاہم وہ انتخابی مہم کے سلسلے میں باہر ہیں۔ کیس میں اگست کے پہلے ہفتے کا وقت دیا جائے۔ ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کاکہنا تھا کہ یہ کس طرح کی باتیں ہو رہی ہیں۔جس پر بابراعوان کا کہنا تھا کہ طالبان خان اور اس سے بھی برے الفاظ استعمال ہو رہے ہیں۔ گدھا تو معمولی سی بات ہے استاد بھی گدھا کہہ دیتا ہے۔ ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کا کہنا تھا کہ استاد کی بات اور ہوتی ہے۔ مزید امیدواروں کو نازیبا زبان استعمال کرنے پر نوٹسز جاری کریں گے۔ ممبر پنجاب نے کہا کہ یہ پیغام باہر بھی جا رہا ہے۔ تو ملک کے لیے کیا تاثر جا رہا ہے۔ آپ حلفا کہتے ہیں کہ دوبارہ ایسا نہیں ہوگا۔ تحریری جواب جمع کرا دیں۔ انتخابی مہم بھی چل رہی ہے، ہم نہیں چاہتے کہ آیندہ ایسا ہو ایسی زبان ولہجہ استعمال نہ ہوکہ نفرتیں اور اشتعال پھیلے۔ الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی جانب سے نازیبا زبان کے معاملے پر سماعت نو اگست تک ملتوی کر دی گئی۔