مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں پبلک پالیسی اینڈ گورننس کورس کے 42زیرتربیت افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں پبلک پالیسی اینڈ گورننس کورس کے 42زیرتربیت افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ چیف ایڈمنسٹریشن آفیسرمحمد کامران خان نے زیر تربیت افسران کے وفد کو ادارے بارے بریفنگ دی۔ وفد کو اتھارٹی کے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر، ایمرجنسی کنٹرول سینٹر اورڈسپیچ کنٹرول سنٹرکا دورہ کروایا گیا۔ افسران کوایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورالیکٹرانک چلاننگ کے نظام بارے بتایا گیا۔ دورے کے دوران وفد نے کیمروں کی مدد سے سکیورٹی ومانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے افسران کا کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان کے قیام اور ٹریفک مینجمنٹ میں اتھارٹی کا کلیدی کردار ہے۔ وفد کے شرکاء نے کہا کہ سیف سٹیز اتھارٹی کے تجربے سے سیکھ کر ملک بھر میں ایسے منصوبے لگانے چاہییں جو وقت کی عین ضرورت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور نوجوان ور ک فورس پر مشتمل پنجاب سیف سٹیز تھارٹی کی کارکردگی کی ہر جانب دھوم ہے جو ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ دورے کے اختتام پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے وفد کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔