فیس ایپ : کمپنی تصاویر کسی بھی مقصد کے لیے استعمال کرسکتیaz ہے
واشنگنٹن: صارفین کی عمر تبدیل کرنے کے دکھانے والی مشہور اپیلیکشن فیس ایب سے متعلق خوفناک سیکیورٹی خدشات سامنے آگئے۔
بین القوامی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیس ایپ روسی کمپنی کی زیرملکیت موبائل ایپلیکشن ہے جو اب 121 ممالک میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپ بن گئی۔ رپورٹ کے مطابق صرف گوگل پلے اسٹور سے اب تک ایک ارب سے زیادہ صارفین نے اسے ڈاؤن لوڈ کیا اور وہ اپنی یا دوسروں کی تصاویر تبدیل کررہے ہیں۔ امریکا سے تعلق رکھنے والے ٹیکنالوجی ماہرین نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ فیس ایپ استعمال نہ کریں کیونکہ اُن کی تصاویر کو جب چاہیے کسی بھی مقصد کے لیے استعمال کرسکتی ہے۔ دوسری جانب امریکی سینیٹر چک شومر نے امریکا کے تحقیقاتی اداروں سے مطالبہ کیا کہ فیس ایپ نامی ایپلیکشن پر فوری پابندی عائد کی جائے کیونکہ اس کی وجہ سے دنیا اور امریکا کو خطرہ ہے۔