صوبوں کو طبی عملے کے لیے حفاظتی سامان کی 11ویں کھیپ کی ترسیل

اسلام آباد: صوبوں کو طبی عملے کے لیے حفاظتی سامان کی 11ویں کھیپ کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے، خیبر پختونخوا کو آج سامان ارسال کر دیا گیا۔ ترجمان نیشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ کے پی کو 1 لاکھ 35 ہزار 364 فیس ماسک بھجوائے گئے، 62ہزار988حفاظتی سوٹ اور 79ہزار478 میڈیکل گاؤن بھی دیے گئے۔ ایک لاکھ 4ہزار316سرجیکل دستانے اور 14866سرجیکل کیپس دی گئیں۔ 11ویں کھیپ میں 60ہزارحفاظتی عینکیں اور 10914 فیس شیلڈز بھی شامل ہیں۔