رواں سال میں بیرونی سرمایہ کاری میں 88 فیصداضافہ خوش آئند ہے، علیم خان
لاہور: وزیر خوراک پنجاب علیم خان نے کہا ہے کہ مالی سال 2020 میں بیرونی سرمایہ کاری میں 88 فیصد اضافہ خوش آئند ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو کے دوران کہا کہ گزشتہ سال ڈھائی ارب ڈالر کی عالمی سرمایہ کاری حوصلہ افزا ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مالی سال 2020 میں بیرونی سرمایہ کاری میں 88 فیصداضافہ ہوا، چین اور ناروے جیسے ممالک کی سرمایہ کاری روزگار کے مواقع لائےگی۔ علیم خان کا کہنا تھا کہ ملک میں مشکلات اور چیلنجز کے باوجود ترقی کا سفر جاری ہے،وزیر اعظم کا وژن ملک کو ترقی وخوشحالی سے ہمکنار کر رہا ہے۔