نیب کو سندھ کے ایک افسر کی تلاش، افسر غائب
سندھ کے گریڈ 20 کے افسر سابق سیکریٹری توانائی آغا واصف مبینہ طور پر غائب ہو گئے ہیں، ذرایع نے بتایا ہے کہ آغا واصف نوری آباد پاور پلانٹ کرپشن الزام کے بعد 6 ماہ کی چھٹی پر چلے گئے تھے۔ آغا واصف کو مبینہ کرپشن الزامات کے باعث 21 گریڈ میں ترقی بھی نہیں مل سکی تھی۔ آغا واصف کی چھٹی ختم ہونے پر سندھ حکومت نے ان کی خدمات وفاق کے سپرد کر دی تھیں، تاہم بتایا جا رہا ہے کہ انھوں نے تاحال وفاق کو رپورٹ نہیں کی اور اس کی بجائے وہ مبینہ طور پر غائب ہو گئے ہیں۔