306 کلو میٹر طویل سکھر حیدرآباد موٹر وے، عاصم باجوہ کا اہم ٹویٹ
وزیر اعظم کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایکنک سے 306 کلو میٹر طویل سکھر حیدرآباد ایم 6 موٹر وے منظور ہو چکا ہے۔ انھوں نے کہا ایم 6 موٹر وے کی تعمیر سے زیریں سندھ میں سماجی و اقتصادی ترقی آئے گی، موٹر وے کی تکمیل سے کراچی سے پشاور تک مشرقی روٹ مکمل ہو جائے گا۔