‘سندھ حکومت نے بجلی چوروں کی پشت پناہی کی’
اسلام آباد: وزارت توانائی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیزکوقانونی کام میں تعاون نہیں کیا۔ سندھ کے وزیر توانائی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزارت توانائی کے ترجمان نے کہا کہ سندھ حکومت نے مشترکہ ملکی مفادات کو سیاست کی نظر کیا، بجلی نہ تومفت بنتی ہےاور نہ ہی مفت تقسیم کی جا سکتی ہے۔ ترجمان وزارت توانائی نے کہا کہ سندھ حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیزکوقانونی کام میں تعاون نہیں کیا اور نہ ہی سندھ حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں میں تعاون کیا۔