ملک میں کورونا سے مزید 37 ہلاکتیں، 1544 نئے کیسز بھی رپورٹ
ملک میں کورونا سے 37 مزید افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5590 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 264581 تک جاپہنچی ہے۔اب تک پنجاب میں 2079، سندھ میں 1993 اور خیبر پختونخوا میں 1142 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 157، بلوچستان میں 131، آزاد کشمیر میں 47 اور گلگت بلتستان میں 41 افراد کا انتقال ہوا ہے۔