کراچی کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شيڈنگ کا سلسلہ جاری
کراچی میں بارش کی وجہ سے بجلی کے ترسیلی نظام میں آئی خرابیاں اب تک دور نہیں کی جاسکی ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شيڈنگ جاری ہے۔شہرکے لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں8 سے 9 گھنٹے اور لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ والے علاقوں میں بھی 3 سے 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جار رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق بارش کی وجہ سے کے الیکٹرک کے ترسیلی نظام میں آنے والی خرابیاں تاحال دور نہیں کی جاسکی ہیں۔نارتھ کراچی، سرجانی، گلشن اقبال 13 ڈی، لیاری، بلدیہ، ملیراور اورنگی کے صارفین کے مطابق رات میں بھی 2 سے 3 گھنٹے بجلی بندکی جارہی ہے۔