بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس، ملک میں تعداد 60 تک پہنچ گئی
اسلام آباد: بلوچستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد ملک میں رواں سال اب تک سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 60 ہوگئی۔ضلع قلعہ عبداللہ کے چمن ٹاؤن سے تعلق رکھنے والی 17 ماہ کی بچی اس بیماری کا شکار ہو کر معذور ہوگئی۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے ایک عہدیدار کے مطابق یہ کیس انکاری کا تھا کیونکہ بچی کے اہل خانہ ویکسینیشن کے خلاف تھے جس کی وجہ سے معمول کے حفاظتی ٹیکوں کے دوران بچی کو ویکسین نہیں دی جاسکی۔