امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 4 زخمی
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیلی فورنیا کے دارالحکومت سیکرامنٹو میں پیش آیا ہے جس میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق زخمی ہونے والے 4 افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔